جیکب آباد میں صحافی اسرار چانڈیو لاپتہ ہوگئے-
باغی ٹی وی : اہل خانہ کے مطابق صحافی اسرار چانڈیو، وہ 24 گھنٹے سے لاپتہ ہیں، اسرار چانڈیو رات گئے شہر کے پیلس ہوٹل سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے،پولیس کے مطابق صحافی کی گمشدگی کی شکایت موصول نہیں ہوئی، پولیس نے صحافی اسرار چانڈیو کو گرفتار نہیں کیا۔
قبل ازیں صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کردیا گیا تھا جان محمد مہر آفس سے گھر جارہے تھے کہ قاسم پارک کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جان محمد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے-
بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
دریں اثنا سمیع ابراہیم کو 24 مئی کو اسلام آباد میں نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے تھے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس حوالے سے کچھ علم نہیں ہوا کہ انہیں کہاں رکھا گیا تھا، سمیع ابراہیم کو دفتر سے گھرجاتے ہوئے سیونتھ ایونیو سے گرفتار کیا گیا تھا،تاہم 30 مئی کو وہ گھر پہنچ گئے تھے-








