جیل میں عمران خان کے حالات پر مفتی منیب کا بھی بیان سامنے آ گیا

ہمیں اسلامی اقدار کی پاسداری کرنی چاہیے
0
38
pti

اسلام آباد: توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے بعد اٹک جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کیلئے جیل کے واش روم میں بھی پرائیویسی نہ ہونے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سابق چیئرمین روہت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے بھی بیان جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی : گزشتہ روز ہردو ہفتےبعد کی جانے والی معمول کی انسپکشن کے تحت ایڈیشنل سیشن جج اٹک شفقت اللہ نے 15 اگست کو جیل کا دورہ کرنے کے بعد تحریری رپورٹ جمع کروائی تھی کہ عمران خان کو جیل میں کس قسم کے حالات کاسامنا ہے انہوں نے عمران خان کو واش روم سہولیات میں پریشانی کا ذکر کیا تھا۔

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ اٹک جیل میں مقید چیئرمین تحریک انصاف کو پریزنز رولز کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کے کمرے میں بروز ہفتہ نیا واش روم تعمیر کیا گیا، واش روم میں ویسٹرن کموڈ اور بیسن لگائے گئے ہیں۔

سعودی عرب:روبوٹ کے ذریعے مرگی کے مریض کے دماغ میں چپ لگا دی گئی

محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل قوانین کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں جس میں نیا باتھ روم بھی بنوا دیا گیا ہے جس کی دیواریں 5 فٹ اونچی ہیں اور نیا دروازہ بھی لگایا گیا ہے، واش روم میں ویسٹرن کموڈ اور واش بیسن بھی ہے۔

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق عمران خان کیلئے بنائے گئے باتھ روم میں باتھ سوپ ، پرفیوم، ائیر فریشنر، تولیہ اور ٹیشو پیپر بھی موجود ہیں،کمرے میں بیڈ ، تکیہ ، میٹرس، میز ، کرسی، ائیر کولر ایگزاسٹ فین بھی موجود ہے، فروٹ، شہد، کھجوریں، جائے نماز انگریزی ترجمے والا قرآن مجید اورکتابیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے 5 ڈاکٹر تعینات ہیں جن کی چیکنگ کے بعد عمران خان کو اسپیشل خوراک دی جاتی ہے، سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بر آمد ےمیں نصب ہیں منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا سے عمران خان کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔


دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں متی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر خان صاحب کے دورمیں اپنے مخالفین کے ساتھ کچھ ناروا کیا گیا تھا تو وہ بھی غلط تھا اور اگر آج عمران خان کے ساتھ بھی ایسا ہی کیاجارہا ہے تو یہ بھی غلط ہےایک غلطی دوسری غلطی کے جوازکا سبب نہں بن سکتی، ہمیں اسلامی اقدار کی پاسداری کرنی چاہیےانہوں نے قرآنی آیت کا حوالہ بھی دیا-

واضح رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں 3 سال قید کی سزا پانے والے عمران خان کو 5 اگست کو گرفتاری کے فوراً بعد لاہور زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست زیرسماعت ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

Leave a reply