امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے، کچھ روز میں وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ، نئے آئی جی صاحب زرا امن و امان پر توجہ دیں، کراچی میں ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں،
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سندھ کی پندرہ سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر نہیں بلکہ بلیک پیپر جاری کرنے جارہے ہیں ، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اصافہ اسٹریٹ لائٹ کا نہ چلنا ہے ،اسٹریٹ کرائم کو روکنے کیلئے اسٹرییٹ لائٹس کو فعال کیا جانا چاہئے، کے ایم سی اور کے الیکٹرک کی ملی بھگت ہے ، رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے واردتیں ہوتی ہیں،ہمیں بتایا جائے حب ڈیم سے 100 ملین گیلن پانی کیوں نہیں مل رہا،حب ڈیم بھر جائے تو شہر کو 3 سال تک پانی مل سکتا ہے، ڈیم کی مرمت کے نام پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں،ہم سیاسی انتقام کے نام پر شہر کا پانی بند نہیں ہونے دیں گے، جس شخص کو جواب دینا چاہیے وہ ہی سوال کر رہا ہوتا ہے، 15 سالوں سے آپ کی حکومت ہے مگر پھر کوئی پروگریس نہیں،
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم مردم شماری کے مسئلے پر بھی معلومات جمع کر رہے ہیں، ہم کسی صورت شہر کی گنتی نامکمل قبول نہیں کریں گے،شہر میں مستقل پتہ نہ ہونے والو کی بڑی تعداد رہتی ہے، ہر زبان بولنے والے کو شہر میں گنا جائے، حگنتی مکمل ہونے کے نتیجے میں شہر کو اس کا حق مل سکے گا،ماضی میں بھی مردم شماری میں غلطیاں تھی اسی لیے دوبارہ ہوئی مگر اب اعتراضات ہیں، ہم اہل کراچی کے اس اہم مسئلے پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے، اس مردم شماری کے نتیجے میں صرف ایک سیٹ کا فرق پڑا ہے، گنتی مکمل ہوجائے تو کراچی کی نمائندگی قومی اور صوبائی اسمبلی میں بڑھ جائے گی، جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ پورے ملک کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے،
ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا
کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا
پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج
جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے
مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،








