کراچی کے علاقے کلاکوٹ سے بھارتی جاسوس اور پاکستانی سہولت کار کو گرفتار کیا گیا ہے-
باغی ٹی وی: یہ گرفتاری ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےکی، پولیس کے مطابق ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، بھارتی جاسوس پاکستان کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا، گرفتار ملزمان کی شناخت اکھل دیو ولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور ظہور احمد کے نام سے ہوئی جن کے قبضے سے دو بھارتی پاسپورٹ، ایرانی کرنسی ، اسلحہ ، جعلی جیولری بکس، 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات بر آمد کیے گئے پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں –
یوکرین کے ماسکو پرڈرون حملے،زیر تعمیر عمارت نشانہ
واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 6 بھارتی باشندوں کو رینجرز نے حراست میں لیا تھا آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سرحد پر تعینات پنجاب رینجرز نے 6 بھارتیوں کو پکڑ لیا ہے، جو اسمگلرز منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں بھارتی اسمگلرز کو 29 جولائی سے 3 اگست کے دوران پاکستان کی حدود سے پکڑا گیا ہے۔
تاریخ کا بڑا ٹرانسپلانٹ،بانجھ خواتین کے لیے بچے پیدا کرنے کے امکانات کھل گئے
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ملزمان میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ ، وشال سنگھ، جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ شامل ہے پکڑے جانے والے بھارتی منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، اور بھارتی سیکیورٹی فورسز ( بی ایس ایف ) کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید از قیاس نہیں بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے، بھارتی اسمگلروں کے خلاف ریاست مخالف سرگرمیوں پر پاکستانی قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔








