پشاور،نگران وزیر اعلی کےپی کے کا صحت کارڈ سہولت بند کرنے کا نوٹس

0
42

صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی بندش کا نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے نوٹس لے لیا۔وزیر اعلی کی متعلقہ حکام کو فوری طور پر اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو بقایا جات کی ادائیگی کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی،وزیر اعلی کی ہدایت پر متعلقہ حکام نے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو ایک ہفتے کے اندر بقایا جات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے فوری طور پر مقررہ ہسپتالوں میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی سہولت بحال کردی، اسٹیٹ لائف انشورنس نے اس سلسلے میں پینل پر موجود ہسپتالوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات بحال کرنے کے احکامات جاری کر دئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے فنڈ فراہم نہیں کیے جا رہے، تاہم استیت لائف انشورنس کمپنی نے نوٹیفکشن جاری کیا کہ گزشتہ ایک سال سے 21 ملین فنڈز تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سروس کو بر قرار رکھنا ناممکن ہے، حکومت نے ایک ملین کی قسط جاری کی وہ چیک بھی تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔

Leave a reply