شیخوپورہ :موٹرسائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی
ڈکیتی چوری کی وارداتیں جاری،ڈاکو راج قائم ، شیخوپورہ پولیس بے بس ہوگئی
شیخوپورہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمد طلال سے) شیخوپورہ نارووال روڈ پر ٹھٹھہ نہرے کے قریب 4 ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر نوجوان شاہ نواز کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے شاہ نواز کو سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے
دریں اثناء تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کے علاقہ رحمت کالونی میں تاجر حاجی شیخ محمد یاسین کے گھر میں رات کی تاریکی میں چوروں کا گروہ داخل ہو کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔