تنگوانی :مسافر کوچ پرڈاکوؤں کی فائرنگ،4 افراد زخمی، ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار

تنگوانی ،کندھ کوٹ میں ٹھل روڈ ڈیرا سر کی اسٹاپ پر کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار مسافر زخمی ہوگئے

تنگوانی ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنصور بلوچ کی رپورٹ) مسافر کوچ پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی، ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار،ٹھل روڈ پر کوئٹہ سے پنجاب جانے والی بس پر 10 مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کی

تنگوانی میں ٹھل روڈ ڈیرا سر کی اسٹاپ پر کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار مسافر زخمی ہوگئے۔مسافر کوچ کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی کے 10 سے زائد ڈاکوؤں نے راستے میں نہ رکنے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسافر کوچ میں بیٹھے چار مسافر زخمی ہوگئے۔

کوچ ڈرائیور خوف سے رک گیا تو مسلح ڈاکو کوچ میں بیٹھے ہوئے تمام مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔زخمی مسافروں کو تنگوانی ہیلتھ سینٹر سے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد مزید علاج کے لیے رحیم یار منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعہ صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا پولیس کو اطلاع ملنے کے باوجود پولیس تھانہ ڈیرا سرکی تھانہ بروقت جائے وقوعہ پرنہ پہنچی اور ابھی تک اس سنگین اس واقعہ کی ایف آئی آربھی درج نہیں ہوئی ہے-

Leave a reply