نواب شاہ :تحصیل قاضی احمد ڈاکوؤں کے حوالے،شہری نقدی و موبائل فون سے محروم

محروم امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک شہری گھروں تک محدود

نواب شاہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عنائت اللہ)قاضی احمد ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی موبائل فون سے محروم امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک شھری گھرو تک محدود

نواب شاہ کے تحصیل قاضی احمد میں آئے روز چوری،رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں نے علاقہ مکینوں کو سخت پریشان کر رکھا ہے علاقے مکین گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملزمان کو گرفتار نہ کئے جانے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہ بنائے جانے کے باعث علاقہ مکینوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

راہگیر نوجوان عبدالرحمان آرائیں سے شام کے وقت جام پیٹرول پمپ کے سامنے دو مسلح ملزمان جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے اسلحہ کے زور پر دس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،نوجوان عبدالرحمان جوکہ یو بی ایل بینک میں بطور ملازم کام کرتا ہے نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں بینک سے واپس گھر جارہا تھا کہ مجھے مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا نوجوان نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے اس کا موبائل فون اور رقم واپس لے کر دی جائے اس کاکہنا تھا کہ اس کے اہم کاغذات کا ڈیٹا موبائل میں موجود ہے جس کے نہ ملنے کے باعث اسے سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا

جبکہ دوسری واردات کولڈ ڈرنک ایجنسی پر ہوئی جس میں 4 لاکھ روپے نقدی موبائل فون چھین کر ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، سیام راہو نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اپنی ایجنسی پر بیٹھا ہوا حساب کتاب میں مصروف تھا اسی دوران دو مسلح ملزمان آئے اور اسلحہ کے زور پر مجھ سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے

شہر کے سیاسی،سماجی اور تاجر برادری نے آئی جی سندھ پولیس،ایس ایس پی نوابشاہ سے مطالبہ کیا ہے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انہیں سزا دی جائے اور عوام کی بے چینی ختم کی جائے ،شہریوں نے کہاکہ اگر پولیس حکام نے کوئی نوٹس نہ لیاتو دوسری جانب سخت احتجاج کیا جائے گا

Leave a reply