خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں درخت کاٹنے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
اہل علاقہ کے مطابق صوابی کے علاقے مانیری میں ایک خاندان کے 5 افراد اپنی زمین میں درختوں کی کٹائی میں مصروف تھے اس دوران ان پر دوسرے گروپ نے فائرنگ کر کے چار بھائیوں کو قتل جبلہ ایک شدید زخمی ہو گیا، فائرنگ کے بعد پولیس کی بڑی تعداد نے علاقے میں پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔لاشوں اور زخمی کو کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا،جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ، صفین، عماد اور عامر شامل ہیں۔اس سے قبل بھی صوابی میں مختلف اوقات میں قتل کے ایسے ہی واقعات ہوچکے ہیں۔
صوابی،فائرنگ کے نتیجے میں 4 بھائی قتل ایک زخمی
