چترال باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی)چترال کے علاقے کجو میں ماں اور بیٹا دریاء میں ڈوب کر جاں بحق۔
لوئر چترال کجو بالا سے تعلق رکھنے والے ماں اور بیٹا شام کو کھیتوں میں کام کرنے کے بعد گھر واپسی پر دریا کے کنارے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے دریائے چترال میں گر گئے، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر ان کی تلاش شروع کی لیکن ماں اور بیٹا نہ مل سکے،
ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم نے جائے حادثہ پر دریائے چترال میں سرچ آپریشن کیا لیکن رات کی تاریکی اور دریا کے بہاؤ میں تیزی کے باعث آپریشن مکمل نہ ہو سکا، ریسکیو1122 کی آج دریائے چترال میں مختلف مقامات پر دریا میں گر کر لاپتہ ہونے والے ماں اور بیٹے کی تلاش جاری رکھی
تازہ ترین اطلاع کے مطابق گزشتہ شام کجو بالا سے دریائے چترال میں گرنے والے خاتون کی لاش کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے دریائے چترال سے برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لوئر چترال منتقل کر دیا، ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم دریائے چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ لوئر چترال کے مقام شیلی میں دریائے چترال سے خاتون کی لاش کو برآمد کر لیا ہے، تاہم ابھی تک بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے
واضح رہے کہ کجو بالا سمیت چترال کے اکثر علاقوں میں سڑکیں اور راستے دریائے چترال کے کنارے گزرتے ہیں جہاں دریا کی جانب یا تو کوئی حفاظتی دیوار ہی نہیں ہے یا اگر ہے بھی تو وہ انتہائی ناقص اور غیر محفوظ ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگ دریائے چترال میں گر کر جاں بحق ہوتے ہیں۔
علاقے کے لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ دریائے چترال کے کنارے جہاں سڑک یا راستہ خطرناک ہے کم ازکم اس جگہ پرحفاظتی دیوار بنا کر لوگوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جایے۔