سڈنی: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ریسرچرز اینڈ فیڈریشن یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے مطالعے کے دوران خواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ دھوکے باز پایا گیا،ماہرین کے مطابق یہ نظریہ ہے کہ زیادہ تر مرد عورتوں کو اس لیے دھوکہ دیتے ہیں کیونکہ انکی جیون ساتھی وقت کے ساتھ جنسی تعلقات میں عدم دلچسپی کا شکار ہوجاتی ہے تاہم نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دراصل خواتین مردوں کے مقابلے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں۔
محققین کی جانب سے مطالعے کی وضاحت بدلہ لینے اور ساتھی کو ارادتاً نقصان پہنچانے کے ساتھ کی گئی ہے، اس کیلئے 18 سے 67 سال کی عمر کی 240 خواتین کا مشاہدہ کیا گیا، تحقیق میں شامل خواتین سے ڈارک ٹیٹراڈ خصوصیات مثلاً جسمانی، جذباتی، اور بے وفائی کے عوامل کی تاریخ کا جائزہ لیتے سوالوں کے جواب لیے گئے۔
بھارت میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا، 4 افراد ہلاک
تحقیق میں پتا چلا ہے کہ خواتین مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات کو تو پسند کرتی ہیں لیکن وہ ایک ہی پارٹنر کے ساتھ جنسی تعلقات میں یکسانیت کی وجہ سے بور ہوجاتی ہیں اور اپنی تسکین کیلئے نیا راستہ تلاش کرتی ہیں،دوران مطالعہ انکشاف ہوا کہ مردوں کے مقابلے خواتین میں اپنے ساتھی کو نقصان پہنچانے کیلئے بدلہ لینے کا امکان زیادہ پایا جاتا ہے۔
محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج واضح کرتے ہیں کہ خواتین کی جانب سے کی جانے والی بے وفائی کی وجوہات مختلف بھی ہوسکتی ہیں جس میں سماجی توقعات، بدسلوکی یا نظرانداز کرنے یا دماغی صحت کے مسائل شامل ہیں، دوسروں کو تکلیف پہنچانے سے لطف اندوز ہونے والی کیفیت اور اپنی ذات سے محبت انتقامی دھوکے کا باعث بن سکتی ہے۔
61 سال ماں کے پیٹ میں رہنے والا بچہ پتھرکا بن گیا
ایک طرف یہ مطالعہ مردوں کو خواتین کو سمجھنے اور ممکنہ نقصان سے خود کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے تو دوسری جانب اس تصور کو بھی چیلنج کرتا ہے کہ صرف مرد ہی بے وفا ہوتے ہیں
واضح رہے ڈارک ٹیٹراڈعوامل 4 شخصیاتی خصوصیات خود سے محبت، دماغی مرض، منافقت اور اپنی تسکین کی خاطر دوسروں کو اذیت پہنچانا جیسے عوامل کا مجموعہ ہے۔