بلوں میں اضافے کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ پانچویں روز بھی جاری ہے-
باغی ٹی وی: راولپنڈی میں بجلی بلوں کے خلاف طارق آباد واپڈا دفتر کے باہر مظاہرین نے احتجاج کیا، سینکڑوں افراد نے واپڈا دفتر کا گھیراؤکیا ، شدید نعرے بازی جاری رہی ،واپڈا دفتر کے باہر سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا، افسران دفاتر میں محصور ہو گئے،مظاہرین نے کہا کہ بلوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا،پنجاب حکومت بلوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے-
دوسری جانب سابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا بجلی کے بلوں میں اضافے پر رد عمل دیا ہے،امتیاز شیخ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر عوامی احتجاج تشویش ناک ہےعوام مہنگےبجلی کے بل بھرنے کی سکت نہیں رکھتی،مہنگائی اور بیروزگاری نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے-
پی آئی اے ملازمین کا احتجاج،دو رہنما گرفتار
امتیاز شیخ نے کہا کہ نگران حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے تک کمی کرے، گھریلو صارفین کے لیے ریلیف کی حد 200 یونٹ سے بڑھا کر 300 یونٹ کی جائے، افسر شاہی اور سرکاری ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کی جائے،بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کو فوری واپس لیا جائے،عوام آئی ایم ایف سے معاہدے کا مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتی ،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ماضی میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتی رہی ہے-