مزید دیکھیں

مقبول

شہرت ملے تو پریشانی بھی بڑھ جاتی ہے ہانیہ عامر

معروف اداکارہ ہانیہ عامر جنہوں نے ٹک ٹک سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک نام اور مقام بنایا. ان کا ایک ڈرامہ میرے ہمسفر جس میں ان کے ساتھ فرحان سعید تھے اس کی شہرت پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت ملک میں بھی رہی. ہانیہ عامر نے اسی ڈرامے کی بات کرتے ہوئے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میرا ڈرامہ میرے ہمسفر نے مجھے شہرت کی بلندیوں‌پر پہنچا دیا ، انہوں نے کہا کہ اس ڈرامےکے آن ائیر ہونےکے بعد جہاں بھی جاتی ہوں‌لوگ پہچانتے ہیں. اور جب کسی بھی فنکار کو بہت شہرت ملتی ہے تو یقینا وہ جہاں جاتا ہے لوگ اسے پہچان کر اس کی طرف لپکتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات پریشانی بھی ہوجاتی ہے.

انہوں نے کہا کہ ”شہرت اچھی چیز ہے لوگ آپ کو پہچان کر ملتے ہیں تو اچھا لگتا ہے” ، آپ سے پیار کرتے ہیں آپ کو ملنا چاہتے ہیں‌لیکن بعض اوقات یہ پریشانی کا باعث بھی بن جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ میرے ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا نے بھی آڈینز کا بہت اچھا ریسپانس پایا ہے جس پر بہت خوش ہوں. میرے پاس پائپ لائن مین‌کچھ زبردست پراجیکٹس ہیں جو یقینا شائقین کو بہت پسند آئیں گے.

رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار