ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو ایونٹ میں بھارت کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی نیرج چوپڑا کی والدہ نے صحافی کے سوال پر کرارا جوب دے کر صحافی کو چُپ کر دیا-
باغی ٹی وی: انٹرویو کے دوران ایک صحافی نے نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی سے پاکستانی کو شکست دینے سے متعلق سوال کیا کہ نیرج کے لیے یہ پاکستانی کو شکست دینا کتنی بڑی کامیابی ہے؟بھارتی کھلاڑی کی والدہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان میں تمام کھلاڑی برابر ہوتے ہیں اور وہ پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کے سلورمیڈل جیتنے پر بھی خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیکھو جی میدان میں جاؤ گے تو سارے کھلاڑی ہیں، کوئی نہ کوئی تو جیتے گا، پاکستان سے ہونا یا ہریانہ سے ہونا اس کی کوئی بات نہیں،میرے لیے خوشی کی بات ہے اور جو پاکستان سے جیتا ہے اس کے لیے بھی خوش ہوں-
دُنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا
اس سے قبل گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے بھی ارشد ندیم کی تعریف کی تھی اور تصاویر بنوائیں، نیرج نے گفتگو میں کہا کہ مجھے ارشد ندیم کے لیے خوشی ہوئی، ہم نے دونوں ممالک کے آگے بڑھنے کے بارے میں بات چیت کی پہلے یورپین ایتھلیٹس تھے، اب ہم ان کے لیول پر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے،وطن واپس پہنچنے پر ارشد ندیم کا لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا،اسپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام نے ارشد ندیم کا استقبال کیا۔
امریکا:یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں، حکومت سے درخواست ہے کہ بین الاقوامی سطح کی سہولتیں اور کوچ مہیا کرے، سہولتیں ہوں گی تو بہتر پرفارم کرسکوں گا میری بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا سے اچھی دوستی ہے-