قومی ویمن کر کٹرز کے پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان،جبکہ 4 نئے کھلاڑی بھی شامل

0
44

20 قومی ویمن کرکٹرز کے لیے پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا سینٹرل کنٹریکٹ میں 4 نئی کھلاڑی بھی شامل کیا گیا اور معاوضوں میں اضافہ بھی کیا گیا،
نئے کھلاڑیوں میں انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقار اور ام ہانی پہلی بار پی سی بی کنٹریکٹ میں شامل کر دی گئی ہے، قومی ویمن کرکٹرز کو جون 2025 تک یعنی 23 ماہ تک کے لیے کنٹریکٹ دیا گیا،سینٹرل کنٹریکٹ کے باوجود قومی ویمن کرکٹرز کی ایک سال بعد کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، کراچی میں جاری جنوبی افریقہ سیریز کے کیمپ کے دوران ویمن کرکٹرز نے کنٹریکٹس پر دستخط کر دیئے، پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ویمن کرکٹرز کی تفصیل کچھ یوں ہے،
اے کیٹگری میں بسمہ معروف، ندا ڈار، سدرہ امین کو شامل کیا گیا،
بی کیٹگری میں عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، منیبہ علی، نشرہ سندھو،اور سی کیٹگری ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، عمیمہ سہیل، سعدید اقبال، سدرہ نواز جبکہ ڈی کیٹگری انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، نجیہہ علوی، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ، طوبی حسن اور ام ہانی شامل کیا گیا ہے،
انعم امین، گل فیروزہ، ارم جاوید، جویریہ خان اور کائنات امتیاز سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں ان پانچوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیے گئے ہیں جبکہ عائشہ نسیم ریٹائر ہوچکی ہیں۔

Leave a reply