ورلڈکپ سے پہلے سپر اسٹار شاہین آفریدی کی تعریف میں لیجنڈری سر ویوین رچرڈز میدان میں ٓاگئے، اور حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے انگلش بلے باز الیکس ہیلز نے بھی قومی فاسٹ بولر کو بہترین قرار دے دیا ۔
تیئس سالہ شاہین آفریدی کی پرفارمنسز کا خیر سے پوری دنیا میں جادو چل گیا ہے ، ماضی کے عظیم کپتان سر ویوین رچرڈز نے نوجوان فاسٹ بولر کو اپنا پسندیدہ قرار دیا ساتھ ہی پیشگوئی بھی کی وہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں ٹاپ وکٹ ٹیکر ہوں گے، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے انگلش بلے باز الیکس ہیلز نے شاہین آفریدی کو نئی بال کرانے والے اس وقت کے سب سے خطرناک بولر ہیں اور پاکستان پیسر دنیا کے کسی بھی بلے باز کے لیے خطرے کی علامت بن سکتے ہیں

Shares: