ڈی جی خان :چیف آفیسر ضلع کونسل کا ٹھیکیداروں سے ناروا سلوک،دھمکیاں دے کر آفس سے نکال دیا

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (شہزادخان نامہ نگار) چیف آفیسر ضلع کونسل کی ٹھیکیداروں کے ساتھ ناروا سلوک سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر آفس سے باہر نکال دیا

تفصیل کے مطابق 30 نومبر 2022 کو ضلع کونسل میں ہونیوالے ٹینڈروں کو تقریباً 10 ماہ کے قریب ہوگئے ہیں دوران بولی درجنوں سے زائد ٹھیکیداروں نے ٹینڈروں میں حصہ لیا تھا،کامیاب ٹھیکیداروں نے اپنے اپنے مختلف علاقوں میں مکمل ہونے والے ٹینڈروں کی کمپلینشن سرٹیفکیٹ ہونے کے باوجود بھی مہنگائی کے اس دور میں نصف درجن کے قریب ٹھیکیداروں کی سیکورٹی فیس واپس نہ ہوسکی

گزشتہ روز ٹھیکیداروں نے اپنے سیکورٹی بلوں کے بارے میں بات کی تو چیف آفیسر آصف قریشی نے متعدد ٹھیکیداروں کے ساتھ ناروا سلوک کرتے ہوئے ان کو اپنے آفس کے باہر نکال دیا اور فائیلیں میز پر دے ماریں

ٹھیکیداروں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا دوسری طرف چیف آفیسر ضلع کونسل آصف قریشی کا موقف تھا کہ میں نے متعدد بار سیکورٹی بلز ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے پاس دستخط کرانے کیلئے گیا مگر انہوں نے بلز پر کسی قسم کے کوئی دستخط نہ کیے ہیں ۔

Leave a reply