ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) حکومت پنجاب اور یونیسف کے اشتراک سے ای پی آئی سیمینار،میڈیا پرسنز کو آگاہی دی گئی
سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ علی رضا مختار،ایس بی کنسلٹنٹ یونیسیف عقیل سرفراز،ہیلتھ آفیسر یونیسف ڈاکٹر سائرہ خان کی شرکت،

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر علی ہاشم کی سیمینارکے اختتامی وقت آمد،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال کی طرف سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر علی ہاشم کے غیرسنجیدہ رویہ اور بروقت سیمینار سیشن میں نہ آنے پر تمام میڈیا پرسنز سے معذرت کی گئی

سیمینار میں ای پی آئی پروگرام بارے ڈیجیٹل میڈیا ٹرینڈز،مؤثر انفارمیشن اور معاشرے پر اسکے اثرات بارے گفتگوکی گئی۔یونیسیف کے کنسلٹنٹ برائے سماجی کردار عقیل سرفراز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی زندگی کے ابتدائی دو سال انتہائی اہم ہوتے ہیں ،اس دوران بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات بہت ضروری ہیں،مؤثر ٹیکہ جات کی مہم کو کامیاب بنانے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے،جدید ڈیجیٹل کیمونیکیشن ٹرینڈز کی بدولت ہم ای پی آئی مہم کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے کہا کہ بچے ہمارا اثاثہ اورمستقبل ہیں،انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،جدید دور میں میڈیا کے تعاون کے بغیر کوئی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی اور ہم میڈیا پرسنز کی رہنمائی کو سراہتے ہیں۔

ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سائرہ خان نے کہا کہ یونیسف محکمہ ہیلتھ حکومت پنجاب کیساتھ مل کر عوامی خدمت کو یقینی بناتا رہے گا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر علی رضا مختار نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں طبی سہولیات کی شہریوں تک باآسانی رسائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

Shares: