جوہانسبرگ میں5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی،درجنوں افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے
0
41
fire incident

ایمرجنسی سروسز نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 52 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے۔

باغی ٹی وی: ایمرجنسی مینجمنٹ سروسز نے بتایا کہ جمعرات کی صبح لگنے والی آگ میں مزید 43 افراد زخمی ہوئےعمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے، اور ترجمان رابرٹ مولاؤدزی نے کہا کہ تلاش اور بحالی کی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا، اور فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ کس وجہ سے لگی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

مولودزی نے کہا کہ پانچ منزلہ عمارت کے اندر "ایک غیر رسمی بستی” تھی۔ "لہذا عمارت کے اندر بہت سے غیر رسمی ڈھانچے ہیں۔ بہت سا ملبہ ہے جسے ہمیں ہٹانا ہے۔

سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے عمارت میں آگ لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ایمرجنسی حکام کے مطابق 50 کے قریب متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی اور عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے ٹائمز لائیو نے رپورٹ کیا کہ یہ عمارت حالیہ مہینوں میں شہر میں آگ لگنے والی چوتھی "پرانی عمارت” تھی۔ اس سے قبل اگست میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے قریب یوویل کے نواحی علاقے میں ایک عمارت کی اوپری منزل کو آگ لگ گئی تھی جب کہ جون میں ہلبرو میں آگ لگنے سے دو بچے ہلاک ہو گئے تھے اور جولائی میں زیر زمین گیس کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی۔

امریکا کا یوکرین کے لئے 250 ملین ڈالر کا عسکری امدادی پیکیج

Leave a reply