پاکستان ہاکی ٹیم نے جمعرات کو عمان کے شہر سلالہ میں جاری ایشیا ہاکی فائیو ورلڈ کپ کوالیفائرز کے چوتھے میچ میں عمان کو 9-4 سے شکست دی۔یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی جیت تھی اور وہ 12 پوائنٹس اور 54 گول اسکور کر کے ٹیبل پر سرفہرست ہے۔فاتح ٹیم کی جانب سے رانا عبدالوحید نے چار گول کر کے ٹورنامنٹ میں گول کرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی۔ارشد لیاقت نے دو جبکہ محمد عبداللہ اور ذکریا حیات نے ایک ایک گول کیا۔قومی ٹیم آج رات اپنے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں ملائیشیا کا مقابلہ کرے گی۔اس سے قبل بدھ (30 اگست) کو پاکستان نے روایتی حریف بھارت اور بنگلہ دیش کو بالترتیب 5-4 اور 15-6 سے شکست دی اور اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا۔پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن وسیم فیروز اور منیجر میجر محمد شاہنواز خان بھی ہمراہ ہیں۔ بھارت، ملائیشیا، پاکستان، جاپان، عمان اور بنگلہ دیش کو ایلیٹ پول میں رکھا گیا ہے۔ ہانگ کانگ چین، انڈونیشیا، افغانستان، قازقستان اور ایران چیلنجر پول میں مدمقابل ہوں گے۔
ٹیموں کے اپنے پول میچز مکمل کرنے کے بعد، پہلے کراس اوور میچ ایلیٹ پول کی نچلی دو ٹیموں اور چیلنجر پول میں ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ ان دونوں مقابلوں کی فاتح ٹیمیں کراس اوور میچوں کے دوسرے مرحلے میں ایلیٹ پول کی تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے خلاف کھیلیں گی۔
آخر میں، ایلیٹ پول کے دو سرفہرست فائنشرز سیمی فائنل میں دوسرے کراس اوور کے فاتحین سے مقابلہ کریں گے۔ ہارنے والے سیمی فائنلسٹ کانسی کے تمغے کے میچ میں کھیلیں گے، جہاں فاتح، دو فائنلسٹوں کے ساتھ افتتاحی ایف آئ ایچ ہاکی 5 ورلڈ کپ عمان 2024 کے لیے کوالیفائی کرے گا۔
Shares: