پشاورکے جامعات کے اخراجات پورے کرنے کیلئے طلباء پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے،اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور،جامعہ پشاور،خیبرمیڈیکل یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی نے اپنی فیسیں بڑھا دی ہے،جس کے حوالے سے ایک دستاویز جاری کیا گیا ہے ،دستاویز کے مطابق اسلامیہ کالج پشاورمیں اوپن میرٹ پر پری میڈیکل فیس 45 ہزار سے بڑھا کر 49 ہزار 465 روپے کردیا گیا، اسی طرح سیلف فنانس پر پری میڈیکل کی فیس میں 13 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد فیس 98 ہزار روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 11 ہزار روپے کردی گئی اسی طرح پری انجنئیرنگ میں 5 ہزار روپے کا اضافہ، کرنے کے بعد فیس 47 ہزار روپے ہوگئی ،
دستاویز کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور انتظامیہ نے ہاسٹلز فیسوں میں بھی 3 ہزار روپے کا اضافہ کردیا، 4 سالہ بی ایس پروگرام میں بھی 5 ہزار روپے فی سمسٹر کا اضافہ کر دیا گیا، اسلامیہ یو نیورسٹی نے ایم فیل کی فیس 5 ہزار اور پی ایچ ڈی کی فیس میں فی سمسٹر7 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا،
دستاویز کے مطابق جامعہ پشاور نے بھی بی ایس،ماسٹرز،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے فیسوں 10 سے 13 فیصد تک اضافہ کردیا ، زرعی یونیورسٹی پشاور میں داخل ہونے والے طلبہ سے بھی 10 فیصد اضافی فیس وصول کی جائے گئی ، جبکہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے بھی امتحانی فیسوں میں اضافہ کر کے اعلامیہ جاری کردیا ،اعلامیے کے مطابق پرووسٹ اسلامیہ کالج اور یو نیورسٹی آف پشاور کی جانب سے فیسوں میں اضافہ قانونی قرار دیا گیا ہے، زرعی یونیورسٹی اور جامعہ پشاور کی فیسوں میں اضافہ کا فیصلہ سینڈی کیٹ کی منظوری کے بعد کیا جا رہا ہے،واضح رہے کہ پشاور کے مختلف جامعات لمبے عرصے سے مالی مشکلات کا شکار ہے جسکی وجہ کبھی یونیورسٹیوں میں لگے درختوں کو کاٹ کر بیچا جا رہا ہے تو کبھی طلباء کو فیسوں میں اضافے کی شکل میں تنگ کیا جا رہا ہے،
Shares: