انتخابات وقت پر نا کروانا قانون کی خلاف ورزی ہے،بیرسٹر محمد علی سیف

0
37

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں تاخیر صریح خلاف ورزی ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے الیکشن کمیشن اور انتخابات کے انعقاد سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ الیکشن کمشنر بار بار قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے گورنر اور نگراں حکومتوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے کیونکہ گورنر اور نگراں حکومتوں کو بھی عام انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے عام انتخابات کا انعقاد ضروری ہے اور غیر قانونی اقدامات آرٹیکل 6 کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Leave a reply