ہنگو،غیر ملکیوں کے لئے جعلی دستاویزات بنانے والا گروہ بے نقاب

0
46

ہنگو: سٹی پولیس نے غیر ملکیوں کو پاکستانی جعلی دستاویزات فراہم کرنے والے گینگ کے تین ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے، ہنگو ایس ایچ او فیاض خان کے مطابق
کاروائی میں تین غیر ملکی بھی گرفتار ہو گئے گرفتار غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جعلی طریقے سے بنانے کے لیے مجموعی طور پر 61 لاکھ میں بات ہوئی تھی،ایس ایچ او نے کہا کہ گینگ کا سرغنہ پشاور میں ہے جس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں،ایس ایچ او ہنگو نے کہا کہ گینگ غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت دلانے اور انہیں غیر قانونی طریقے اور جعل سازی سے دیگر ممالک بجھواتے تھے,، گروہ کے تین ایجنٹ اور غیر ملکی ہنگو نادرہ آفس کے باہر موجود تھے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کی گئی، ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ،420 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے،ایس ایچ او ہنگو نے کہا کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کیا جا رہا ہے،

Leave a reply