اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف میں مبینہ طور پر کیمیکل اور پاؤڈر ملا دودھ کی سرعام فروخت جاری، گلی محلوں میں دودھ دہی کی درجنوں دکانیں قائم، چیک اینڈ بیلنس کے انتظامات نہ ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے لگی، شہر بھر میں گوالوں کی جانب سے انتہائی مضر صحت پلاسٹک کی ڈرمیوں میں دودھ سپلائی کا سلسلہ پورے جوبن پر پہنچ گیا ، انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں ، محکمہ فوڈ اتھارٹی محکمہ لائیو اسٹاک آفیسر بھی غائب شہری اپنے ہاتھوں بیماریاں خریدنے پر مجبور ۔
زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ڈرمیاں مختلف فیکٹریوں اورکارخانوں میں استعمال ہوتی ہیں جن میں انتہائی مضر صحت کیمیکل رکھا جاتا ہے جو انسانی جان کے لئے خطرناک ہو تا ہے لیکن دودھ فروخت کرنے والے ان ڈرمیوں کو سستے داموں خرید کر اس میں دودھ ڈال کر فروخت کرتے ہیں اس ساری صورتحال کے باوجود انتظامیہ کا کوئی چیک سسٹم نہیں ہے اور نہ ہی متعلقہ ویٹنری آفیسر اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے آج تک شہر میں دودھ کو چیک کیا ہے
شہریوں کے ایک وفد نے میڈیا کو بتایا کہ موجودہ ویٹنری آفیسر سے قبل تعینات آفیسر نے چیکنگ کا نظام سخت رکھا ہوا تھا جو ایک ماہ میں تقریبا چارہ دفعہ بازاروں میں آکر دودھ اور گوشت کو باقاعدہ چیک کرتا تھا اور اس کے دور میں ان ڈرمیوں پر سخت پابندی تھی اور استعمال کرنے والے گوالے کو جرمانہ ہو تا تھا لیکن اب جو ویٹنری آفیسر تعینات ہے اسکو کبھی بھی دودھ اور گوشت چیک کرتے نہیں دیکھا جو سراسر زیادتی ہے انہوں نے ڈی سی بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے








