ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ شہزادخان ) ایس ایچ او تھانہ چوٹی نے ٹیلی فون پر اطلاع دی کہ 2.15 بجیرات RHC ہسپتال چوٹی کے ڈاکٹر نے فون کر کے بتایا کہ یہاں ایک خاتون فائر لگنے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں داخل ہے۔ تھانہ چوٹی پولیس فوری طور پر RHC ہسپتال پہنچی اور جہاں مسماة صغراں بی بی دخترخدا بخش قوم حجانہ سکنہ نائچ والا جس کی عمر تقریباً 65/66 سال تھی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھی

ان کے بیٹے محمد جمیل نے بتایا کہ ان کے والد بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جو گھر میں پڑے ہیں۔مقامی پولیس برموقع پہنچی تو خدا بخش بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

محمد جمیل نے بتایا کہ اس کے والدین کو بشیر احمد ولد واحد بخش قوم حجانہ (مرحوم کا داماد) اور عاصم ولد کریم بخش قوم حجانہ (مرحوم کا پوتا) نے ناحق قتل کیا ہے۔ وجہ عناد زمین کا تنازع ہے۔

اطلاع ملتے ہی DSP/SDPO سرکل کوٹ چٹھہ، PFSA ٹیم اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے۔ آس پاس کے علاقے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقامی پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے دوہرے قتل کی جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا۔ وہاں سے معلوم ہوا کہ اصل اور مرکزی ملزم عاصم ولد کریم بخش (مرحوم کا پوتا) ہے۔ موقع پر موجود دیگر ملزمان میں کریم بخش (مقتول کا بیٹا)، جمیل (مقتول کا بیٹا) اور آصف شامل ہیں۔

تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکر لیا گیا ہے ۔مرکزی ملزم عاصم نے فائرنگ کے واقعے کا اعتراف کر لیا ہے۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Shares: