کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)کشمور میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور مغویوں کی بازیابی کے لیے ہندو تاجرو سیاسی سماجی مختلف تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی

کندھ کوٹ ،کشمور ،تنگوانی ،غوثِ پور سمیت مختلف علاقوں میں ہوئی بدامنی اور مغویوں کی بازیابی کے لیے ہندو تاجرو سیاسی سماجی مختلف تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے ضلع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع کشمور کی پولیس مکمل نااہل ہو چکی ہے ہندو بچوں سمیت 42 سے زائدافراد اغوا ہوئے ہیں ، پولیس انتظامیہ امن و امان کرانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے آئے روز اغوا برائے تاوان ،لوٹ مار قتل عام کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مغویوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، بازیابی کے لیے کو کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی

کاروبار بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مظاہرین نے نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی لاڑکانہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر سے اغوا ہونے والے سب مغویوں کو فی الفور بازیاب کروا کر ضلع کشمور کا امن و امان بحال کروایا جائے بصورت دیگر احتجاج مزید وسیع کیا جائے گا۔

Shares: