ذکا اشرف کا جے شاہ سے رابطہ،ایشیا کپ میچز پاکستان یا دبئی میں کرانے کی تجویز

جے شاہ نے جواب میں صورتحال پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی
0
56
zaka ashraf

لاہور: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں شخصیات نے سری لنکا میں پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے پر بات چیت کی۔

باغی ٹی وی: ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے سری لنکا میں بارش سے متاثر ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ پر بات چیت کی کہا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے ذکا اشرف نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں موسم کی آئندہ دنوں میں اسٹڈی کی جائے اور میچز پاکستان اور دبئی میں کروائیں جائیں ایشا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کومتاثر نہ کیا جائے، ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،جس پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے جواب میں صورتحال پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی-

بنگلہ دیش نے افغانستان کو 335 رنز کا ہدف دے دیا

واضح رہے کہ سری لنکا ان دنوں مون سون بارشوں کی زد میں ہے اور دارالحکومت کولمبو میں گزشتہ 5 دنوں سے جاری بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا ہےکولمبو کے حوالے سے موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق شہر میں 20 ستمبر تک موسلادھار بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ سری لنکا کے مختلف شہروں بھی بارشیں جاری ہیں ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ نظام کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں جاری ہے، گزشتہ روز پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کولمبو کا وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور یہاں ہونے والے میچز دمبولا منتقل کیے جاسکتے ہیں جہاں ان دنوں بارشیں نہیں ہو رہیں اے سی سی نے اس حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے ممبر بورڈز کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اے سی سی آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم فیصلہ کرے گی۔

اسلام آباد میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

سپر 4 مرحلے کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا، بارش کے باعث گزشتہ روز پالی کیلے میں ہونے والا پاک بھارت میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ پر شدید تنقید کی جارہی کہ ان کی ضد کی وجہ سے ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان یا یو اے ای میں نہ ہوسکا-

Leave a reply