سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت موخر
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت موخر ہو گئی-
باغی ٹی وی: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت کرنے والے خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین آج چھٹی پر ہیں جس کے باعث سماعت موخر ہوئی ،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے وکلا عدالت پہنچے تو عدالتی عملے نے انہیں مطلع کیا کہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین 8 ستمبرتک رخصت پر ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود کے وکلا ڈیوٹی جج راجا جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوگئے اور درخواست سننے کی اپیل کی ڈیوٹی جج راجا جواد عباس نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں، آپ ہائیکورٹ سے مارک کرادیں تو میں بھی کیس سن سکتا ہوں، دوطریقے ہیں یا رجسٹرار ہائیکورٹ سے رجوع کریں یا 9 ستمبر تک انتظار کرلیں۔
ذکا اشرف کا جے شاہ سے رابطہ،ایشیا کپ میچز پاکستان یا دبئی میں کرانے کی …
پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم ایک درخواست دیتے ہیں آپ جو بھی آرڈرکریں گے، ہمیں منظور ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیوٹی جج کو ضمانتیں سننے کی درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ ضمانت کا معاملہ ہے آپ ڈیوٹی جج ہیں اسی لئے ہمیں سن لیں۔
ڈیوٹی جج راجا جواد عباس نے کہا کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس چھٹی کی درخواست گئی ہے، یہاں 24 عدالتیں ہیں، ان سب کو میں سن سکتا ہوں، باقی عدالتوں کے لیے میں ڈیوٹی جج ہوں، میری غیر موجودگی پرشاہ رخ ارجمند جج ہوں گے، مگر یہاں معاملہ الگ ہیں، یہ انسداد دہشت گردی عدالت کامعاملہ نہیں ہے،یہ کیس آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت چل رہا ہےآفیشل سیکریٹ ایکٹ کے علاوہ باقی عدالتوں میں اختیار استعمال کرسکتا ہوں، ایڈمن جج ہونے کی وجہ سے 24 عدالتوں پر میرا دائرہ اختیار استعمال ہوسکتا ہے۔
نیب رپورٹ: مونس الٰہی کےبینک اکاؤنٹس میں لاکھوں کی غیرملکی کرنسی منتقل ہونےکا انکشاف
ایف آئی اے پروسکیوٹر نے اعتراض اٹھایا کہ یہ کس طرح اس عدالت میں درخواست دائر کرسکتے ہیں پی ٹی آئی وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ بطور ڈیوٹی جج آپ درخواست سن سکتے ہیں، آپ اگر کہیں کہ میرا اختیار نہیں میں مجبور ہوں تو ہم ہائی کورٹ چلے جائیں گے۔
جج راجا جواد عباس نے کہا کہ آپ مجھے جانتے نہیں ہیں ورنہ لفظ مجبور نہ استعمال کرتے، میں کوئی مجبور نہیں،بیرسٹرسلمان صفدر نے کہا کہ ڈیوٹی جج عدم پیروی پر ضمانت مسترد کرسکتا ہے تو اب ڈیوٹی جج کیوں نہیں سن سکتےجج نے کہا کہ نوٹیفکیشن ہوتا کہ جج کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج سن سکتا ہے تو پھرسن لیتے پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آپ لکھ دیں کہ آپ یہ کیس نہیں سن سکتے۔
سویڈن حکومت کوقرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کی وجہ سےلاکھوں ڈالرکا نقصان
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سننے کے لئے 12 بجے تک نوٹس جاری کردیا عدالت نے دن بارہ بجے تک درخواست سننے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ کیا ڈیوٹی جج سائفر کیس میں درخواست ضمانت سن سکتا ہے یا نہیں دلائل طلب کرلئے گئے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل جبکہ شاہ محمود اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عدالت نے آج فریقین سے دلائل طلب کر رکھے تھے۔