کراچی: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس میں پی پی پی رہنما آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی۔

باغی ٹی وی: کراچی کلفٹن میں احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس میں سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا عدالت نے آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 2 ستمبر کوآغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آغا سراج درانی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں محکمہ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔

خیال رہے کہ نیب نے آغا سراج درانی، ان کی اہلیہ، بچوں، بھائی اور دیگر پر مبینہ طور پر غیر قانونی طریقوں سے بنائے گئے ایک ارب 61 کروڑ روپے کے اثاثے رکھنے کا الزام عائد کیا تھااسپیکر سندھ اسمبلی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے مبینہ طور پر معلوم آمدن سے زائد منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بنانے کی تحقیقات کے سلسلے میں فروری 2019 میں اسلام آباد کی ایک ہوٹل سے گرفتار بھی کیا تھا۔

وٹامن سپلیمنٹس پھیپھڑوں کےکینسربڑھنےاورپھیلنےکاسبب بن سکتا ہے،تحقیق

بعدازاں 21 فروری 2021 کو انہیں کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ریمانڈ منظور کیا اور اس میں کئی مرتبہ توسیع ہوئی،تاہم 13 دسمبر 2021 کو سندھ ہائی کورٹ نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی تھی تاہم اگلے ہی روز ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

عدالت نے آغا سراج درانی کی گرفتاری پر نیب کے اقدام پر سوال اٹھایا اور اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری اور ان کے گھر کی تلاشی کو بلاجواز قرار دیا تھا علاوہ ازیں احتساب عدالت میں آغا سراج درانی اور اہلخانہ سمیت دیگر 18 افراد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس بھی دائر ہے جس میں 30 نومبر 2020 کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

فرانس میں ڈسپوزایبل ویپس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

Shares: