نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے پشاور میں نو تعینات امریکن قونصل جنرل شانٹی مورے کی ملاقات سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت اور امریکی ترقیاتی اداروں کے درمیان اشتراک کار اور تعاون سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی ،
نگران وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت مختلف شعبوں میں امریکی حکومت اور اداروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، امید ہے کہ امریکی حکومت صوبے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ مزید بہتر انداز میں جاری رکھے گی، نگران وزیر اعلی نےامریکی جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں دوست ممالک اور ڈونر ایجنسیوں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، کئی دہائیوں پر محیط بدامنی کی وجہ سے یہ علاقے ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں، اعظم خان نے کہا ان جنگ زدہ علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ان علاقوں میں روڈ انفراسٹرکچر کی تعمیر ترجیح ہے، امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے ضم اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،نگران وزیر اعلی نے خواتین کے تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کا فروغ صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، نگران صوبائی حکومت ان شعبوں میں امریکی تعاون کا خیر مقدم کرے گی اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جس پر امریکی جنرل قونصل نے نیک خواہشات کا اظہار کرت ہوئے کہا کہ امریکی حکومت صوبائی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کا سلسلہ جاری رکھے گی، شانٹی مورے نے کہا کہ امریکی حکومت صوبے کے آثار قدیمہ، تاریخی عمارتوں اور تقافتی ورثے کو محفوظ بنانے پر کام کرنے کی خواہاں ہے،

Shares: