کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
باغی ٹی وی : اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 5 روپے کی مزید کمی کے بعد 307 روپے پر آ گیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 304 روپے 94 پیسے پر بند ہوا، آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہوا گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 306 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا انٹر بینک میں ڈالر کی بلند ترین اختتامی قیمت 307 روپے 10 پیسے تھی جو 5 ستمبر کو ریکارڈ ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جس کے بعد سے امریکی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(FIA)نے لاء انفورسمنٹ ایجنسز کے ہمراہ پشاور سمیت دیگر شہروں میں ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار اور سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاٶن شروع کردیا ہے۔
نجی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کے روز ایک کاررواٸی میں ایف اٸی اے نے مقامی پولیس کے ہمراہ پشاور کے غیرملکی کرنسی کےمشہورمارکیٹ چوک یادگار میں 200 دکانوں کو سیل کردیا ہے ایف آئی اے نے گزشتہ چند دنوں میں پشاور اور صوبے کے دیگر شہروں میں مختلف کاررواٸیوں میں درجنوں افراد کو ڈالرز اور غیر ملکی کرنسی کے کاروبار میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتار کرکے ان سے ریکوری کی ہے۔
پشاور میں ریسکیو1122 کی موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے پولیس کے تعاون سے 15اگست سے 2ستمبر تک مختلف کاررواٸیوں میں ڈالرز اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان سے 100 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالرز برآمد کئے ہیں۔
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں کے پی میں ڈالرز مافیا سے 1ارب 71کروڑ روپے مالیت کے ڈالرز اوردیگر غیر ملکی کرنسی برامد کرکے 547افراد گرفتار کئے ہیں کےپی میں غیر ملکی کرنسی کے غیرقانونی کاروبار کے زیادہ تر کیسز کا تعلق مڈل ایسٹ افغانستان اور دبئی سے ہیں ڈالرز کی زیادہ تر سمگلنگ افغانستان کو ہوتی ہے طورخم بارڈر پر ایف ائی اے کا کردار صرف امیگریشن تک ہے جب کہ بارڈر پر ڈالرز کی سمگلنگ روکنے کا کام کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا ہے۔