کراچی اور پشاورمیں سیوریج کے پانی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق

اگر پولیو وائرس سیوریج کے پانی میں پایا جاتا ہے تو اس کے نمونے کو مثبت کہا جاتا ہے
0
41
Polio Virus

اسلام آباد: کراچی اور پشاور سمیت چار مختلف مقامات سے جمع کیے گئے سیوریج کے پانی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے سیوریج کے پانی میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی ون) کی موجودگی کی تصدیق کی ہے کراچی کے علاقے کیماڑی میں 17 اگست کو محمد خان کالونی میں سیوریج کے نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اگر پولیو وائرس سیوریج کے پانی میں پایا جاتا ہے تو اس کے نمونے کو مثبت کہا جاتا ہے۔

امسال کراچی میں یہ دوسرا مثبت نمونہ ہے کراچی میں 2023 میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق جون میں سہراب گوٹھ کے ماحولیاتی نمونے میں ہوئی تھی، اس سے قبل کراچی میں پولیو کے مثبت نمونے اگست 2022 میں لانڈھی اور ملیر سے ملے تھے۔

باجوڑ میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

ڈبلیو پی وی ون وائرس کو YB3A کلسٹر کے حصے کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے اور یکم مارچ 2023 کو افغانستان کے ننگرہار بٹی کوٹ میں ماحولیاتی نمونے میں پائے جانے والے وائرس سے جینیاتی طور پر 99 فیصد منسلک ہے یہ ضلع میں 7 اگست سے 13 اگست تک پولیو کے قطرے پلانے کی حالیہ مہم کے بعد سامنے آیا ہے اس اعتبار سے پاکستان میں 2023 کے لیے مثبت ماحولیاتی (سیوریج) نمونوں کی کل تعداد اب 21 ہے۔

دیگر تین نمونے پشاور کے شاہین مسلم ٹاؤن، یوسف آباد اور تاج آباد اور حیات آباد ایک اور 2 کے تھے یہ اس سال ضلع میں ریکارڈ کیے گئےدس مثبت نمونے ہیں تمام وائرسز کو YB3A کلسٹر کے حصے کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے اور 16 مئی 2023 کو افغانستان کے بہسود میں پولیو کیس میں پائے جانے والے وائرس سے جینیاتی طور پر منسلک ہیں۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن،چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد

واضح رہے کہ پولیو ایک انتہائی متعدی اور لاعلاج بیماری ہے، یہ پولیو وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے اور بنیادی طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتی ہے، یہ وائرس اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے اور بعض صورتوں میں فالج یا موت کا باعث بھی بن سکتا ہے پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، بار بار ویکسی نیشن بچوں کی حفاظت کا سب سے مؤثر طریقہ ہے، پولیو ویکسین نے لاکھوں بچوں کی پولیو سے حفاظت ممکن بنائی ہے، جس سے دنیا کے تقریباً تمام ممالک پولیو سے پاک ہوچکے ہیں، دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان 2 ایسے ملک ہیں جہاں پولیو تاحال موجود ہے۔

Leave a reply