آئی جی پی خیبر پختونخوا نے ماڈل پولیس اسٹیشن بنوں جانی خیل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کی اکائی میں پولیس اسٹیشن کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور شکایت کنندہ گان اور مصیبت میں مبتلا افراد اپنے درپیش مسئلے کے حل کے لیے سب سے پہلے یہاں رجوع کرتے ہیں اور ہدایت کی کہ سائلین کو انصا ف کی برقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں تھانوں کی حالت زار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جہاں ضرورت ہوگی نئے تھانے ترجیحی بنیادوں پر قائم کئے جائیں گے۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے حالات کار اور اوقات کار بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ آئی جی پی نے اُمید ظاہر کی کہ نیا قائم شدہ تھانہ جات علاقے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو ں گے۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس ایک بہادر پولیس ہے اور ہر حال میں عوام کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔