سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ مراد پولیس نے فیکٹری سےکروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کرنےاور متعدد وارداتوں میں ملوث فیصل گینگ کے سرغنہ سمیت چارملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 8 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر میاں محمد رزاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سرجیکل کا سامان چوری کی 3 وارداتوں میں ملوث فیصل گینگ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہمدردیاں والےملزمان میں فیصل،عمران،حسنین،امتیاز شامل ہیں
ایس ایچ او تھانہ مراد پور کے مطابق دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سےایک کروڑ روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ سرجیکل سامان اور نقدی 8 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہےجن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو فیصل گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔








