ڈیرہ غازیخان :انتظامیہ ان ایکشن ایرانی تیل مافیا کے خلاف بھر پور کارروائیاں،ہزاروں گاڑیاں بند

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)انتظامیہ ان ایکشن ایرانی تیل مافیا کے خلاف بھر پور کارروائیاں ہزاروں گاڑیاں بند کسٹم کے حوالے بی ایم پی کے تھانوں میں ایف آئی آرز درج ،گزشتہ کئی دن سے مسلسل کی گئی کارروائی کے بعد شہر گلی کوچوں میں بوتل اورکین والے باقی رہ گے ۔

کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن ، ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،،ڈی پی او حسن افضل، پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان مشتاق ٹوانہ کماندنٹ بی ایم پی،ایڈیشنل کمشنرز محمد اسدچانڈیہ فوکل پرسن ،ایڈیشنل کمشنررضوان نذیر، صوبیدارمیجر بلوچ لیوی غلام رسول بزدار اوراسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس رب نواز گورمانی بی ایم پی لائن افسر درمحمد لغاری ان یکشن ایرانی تیل کی سمگلنگ روکنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کاسلسلہ جاری

افسران پوری طرح متحرک جبکہ گزشتہ دنوں آفیسران نے روڈ پر دھوپ میں کئی گھنٹے کھڑے ہو کر سینکڑوں گاڑیوں کی تلاشی کرائی،ڈرائیوروں کے کوائف اور گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی،پورے کوائف والی گاڑیوں کو تلاشی کے بعد روانہ کر دیا گیا،

سمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے ایرانی تیل سے بھری گاڑیاں ائرپورٹ روڈ کے نزدیک پکڑ لیں،اس دوران ڈرائیوروں اور عملہ کے موبائل فون قبضہ میں لے لئے گئے،روٹس پر موجود پنجاب پولیس اور بی ایم پی کے ایس ایچ اوز بلوچ لیویز کے اہلکاربھی موقع پر طلب کرلئے گئے۔انہوں نے شاہراہوں پر ٹریفک جام،مظاہرے اور دیگر تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی او کو مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی.

کمشنرنے کہا کہ پنجاب پولیس،بی ایم پی، بلوچ لیویز کے اہلکاراور د یگر فورسز کسٹم اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گی۔انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے کہ کھلا ایرانی تیل اور ڈیزل آتشزگی اور خوفناک حادثات کا باعث بننے کے ساتھ غیر قانونی اقدام ہے۔

نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ایرانی تیل کی غیر قانونی نقل و حمل پر سخت کارروائی ہوگی،ایرانی تیل سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ پر گاڑیاں تھانوں میں بند ہونگی،کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ایرانی تیل اور غیر ملکی اشیاء کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث چیک پوسٹ عملہ کے خلاف کارروائی ہوگی،تیل اور دیگر اشیاء کی غیر قانونی ترسیل سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے ،

ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او حسن افضل،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان مشتاق ٹوانہ کماندنٹ بی ایم پی،ایڈیشنل کمشنرز محمد اسد چانڈیہ فوکل پرسن ،ایڈیشنل کمشنررضوان نذیر، صوبیدارمیجر بلوچ لیویز غلام رسول بزدار اوراسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس رب نواز گورمانی بی ایم پی لائن افسر درمحمد لغاری زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائی کریں ۔

حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مہرشاہدزمان لک کی زیرنگرانی ضلع ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس اور نجی تیل ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صدرعثمان غنی اور سول ڈیفنس آفیسر رب نواز نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منی پیٹرول پمپس کی مشینری اور سامان بحق سرکار ضبط کرلیا ہے، اسسٹنٹ کمشنرعثمان غنی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد اپنے دھندے سے باز آجائیں،حکومتی ہدایات کے مطابق انہیں گرفتار کرنے کے ساتھ مشینری وسامان ضبط اور انکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔

Leave a reply