پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا
0
40
FIA

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

باغی ٹی وی : درخواست ضمانت پرسماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے کی پرویزالٰہی کی جانب سے وکیل عبدالرازق عدالت پیش ہوئے پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔

پرویزالٰہی کے وکیل کی جانب سے پرویزالٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کردی عدالت نے درخواست ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی ۔

قبل ازیں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویز الٰہی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاتھا اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت پولیس نے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی-

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس:سندھ ہائیکورٹ کا ملزمان کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم

پرویز الٰہی کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا تھا کہ پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا میں تفتیش کا کوئی ذکر ہی نہیں، پرویز الٰہی کے خلاف پولیس کے پاس کچھ تفتیش کرنے کے لیے ہے ہی نہیں، عدالت کو دیکھنا ہوگا کیا واقعی ان سے تفتیش درکار ہے بھی یا نہیں۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ صورتحال ایسی ہےکہ کل وکلا ایک دوسرے کی ضمانتیں کروا رہے ہوں گے، شاہ محمود کا میں وکیل تھا،اسی کیس میں ضمانت کنفرم ہوئی، پرویز الٰہی کی شناخت پریڈ کی بھی ضرورت نہیں، ملک انہیں جانتا ہے۔

نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ اسلام آباد پولیس ڈپٹی کمشنر لاہور یاپنجاب پولیس کو ڈکٹیٹ نہیں کررہی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیگر مقدمے میں گرفتاری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں دیا، پرویز الٰہی مارچ میں درج مقدمے میں اسلام آباد پولیس کو درکار تھے اس لیے ثبوتوں کو اکٹھاکرنا ہے، مخبر نے مدعی کو بتایاکہ پرویز الٰہی شامل تھے ڈنڈا، گاڑیاں، مددگار افراد وغیرہ کے حوالے سے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے اور ان کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا-

ٹھٹھہ میں فقیرگولائی کےقریب کاراورٹرک میں تصادم،چارافراد جاں بحق

Leave a reply