بانی پاکستان کا یوم وفات،گورنرسندھ کی مزار پر حاضری،سیاسی قیادت کے پیغام

قائداعظم کے فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں
0
36
quaid azam

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے، بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے مزار قائد پر ھاضری دی، صوبائی وزرا نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا
وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ کامران ٹسوری کا استقبال کیا ،

قائدِ اعظم نے بھرپور انداز میں مسلمانان ہند کا مقدمہ لڑا اور ایک علیحدہ ریاست کا قیام عمل میں لایا ،صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائدِ اعظم کے یوم وفات پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پوری پاکستانی قوم برصغیر پاک وہند کے عظیم رہنما قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،مسلمانان برصغیر نے قائدِ اعظم کی دوراندیش اور مدبرانہ قیادت میں قلیل عرصے میں پاکستان حاصل کیا،قائدِ اعظم نے امن، مساوات ، قانون کی بالادستی ، معاشی اور سماجی انصاف اور اقلیتیوں کے حقوق کی وکالت کی ، قائدِ اعظم نے بھرپور انداز میں مسلمانان ہند کا مقدمہ لڑا اور ایک علیحدہ ریاست کا قیام عمل میں لایا ، آج کے دن پاکستان کو قائدِ اعظم کے وژن کے مطابق ایک جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے قائدِ اعظم کے بتائے ہوئے سنہری اُصولوں پر عمل کرنا ہوگا ،پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کیلئے تمام تر توجہ تعلیم کی فراہمی اور غربت کے خاتمے پر مرکوز کرنا ہوگی ،قائدِ اعظم کے وژن کے مطابق ملک کے کمزور طبقات سمیت خواتین اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت نے قائد اعظم محمد علی جناح کے لیے بلندی درجات کی دعا کی

عہد کریں کہ ہم کسی مصلحت اور سمجھوتے کے بغیر بابائے قوم کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے،بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائداعظم کی برسی پر پیغام قائداعظم محمد علی جناح کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم صدیوں میں پیدا ہونے والے کرشماتی لیڈر اور سیاسی مدبر تھے ،پاکستان پیپلز پارٹی قائداعظم کی سیاسی سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہے ،پیپلز پارٹی نے آئین و پارلیمان کی بالادستی اور عام شہریوں کے حقوق و آزادی پر کبھی سودیبازی کی نہ آئندہ کرے گی ،قائداعظم کا جمہور دوست نظریہ، رواداری پسند سوچ اور جدید اسلامی فلاحی ریاست کا ویژن مشعلِ راہ ہے پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے آج ہم سب پاکستانیوں کو ایک عہد کرنا چاہیے ، سب یہ عہد کریں کہ ہم کسی مصلحت اور سمجھوتے کے بغیر بابائے قوم کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے،بابائے قوم کا بتایا ہوا ہی وہ واحد راستہ ہے جو ہماری معاشی خوشحالی اور ناقابلِ تسخیر معاشرتی ہم آہنگی و استحکام کی منزل کی جانب جاتا ہے

سابق صدر آصف علی زردای نے قائد اعظم کی برسی پر قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان کا فلسفہ جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کا فلسفہ ہے، بانی پاکستان انسانی آزادی کے علمبردار تھے،قائد اعظم نے غیر مسلم شہریوں کے لیئے بھی محفوظ ملک بنایا،قائد اعظم کے نظریہ کی بنیاد پر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے 1973 کا آئین بنایا،1973 کا پاکستان کی بقا کی ضمانت ہے، 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں درمیان مضبوط بندہن ہے،

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے بابائے قوم اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت دی۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمارے اسلاف نے بے انتہا قربانیوں اور جدوجہد کے بعد علیحدہ وطن حاصل کیا۔ قائداعظم کے فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔بانی قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے بتائے گئے رہنما اصولوں ایمان، اتحاد تنظیم پر عمل پیرا ہونا پے۔

 ہمیں قائد کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

Leave a reply