چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کسینو اسکینڈل کا نوٹس لے لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 افسران عمر فاروق کالسن اور عدنان علی نے ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کولمبو کے کسینو میں انٹری کی، جس پر دونوں افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور 7 روز میں تحریری وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔ پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ قصور وار ثابت ہونے پر آفیشلز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ پی سی بی کنٹریکٹ کے مطابق بورڈ ملازمین جوئے خانہ جیسی جگہوں پر نہیں جا سکتے، ماضی میں قومی ٹیم منیجر ٹیسٹ کرکٹر معین خان کے خلاف بھی کسینو جانے پر ایکشن ہوا تھا اور انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں میڈیا ہیڈ اور جی ایم انٹرنیشنل کرکٹ کسینو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ مبینہ طور پر یہ ویڈیو پاک بھارت میچ سے ایک رات قبل کی تھی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جا رہے تھے۔
مزید دیکھیں
مقبول
عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ
اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف...
گوادر پورٹ کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ
وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل...
چولستان: جھگیوں میں آگ لگنے سےماں چار معصوم بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق
اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )بہاولپور میں...
خیبر پختونخوا کی عوام کا فتنہ الخوارج کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
خیبر پختونخوا کے عوام نے فتنہ الخوارج دہشت گردوں...
حافظ آباد : رمضان المبارک میں مہنگائی کا راج، سرکاری نرخ نامے محض کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ گئے
حافظ آباد (خبر نگارشمائلہ) رمضان المبارک کے آغاز کے...
المادة السابقة
المقالة القادمة