اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) ڈرگ مافیا بے لگام،جان بچانے والی بیشتر ادویات بلیک میں فروخت ہونے لگیں
اوچ شریف سے بہاولپور تک جان بچانے والی بیشتر ادوایات ناپید ہوگئیں،بلیک میں وہی ادویات 10 گنا مہنگے داموں فروخت ہونےکا انکشاف ہواہے،
ادوایات ناپید ہونے سے ہزاروں مریضوں کی جان بھی خطرے میں ہے،مرگی کےمریضوں کی دوا ٹیگرال 4 گنا زیادہ قیمت ادا کرنے کے باوجود مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے،شوگرکےمریضوں کی جان بچانےوالی داوانسولین لائف لائن مارکیٹ میں دستیاب نہیں، بیشتر مارکیٹس میں ہیوملن 70/30 بھی دستیاب نہیں ہو رہی۔ دل کے مریضوں کی دوا ہیپارین انجیکشن بھی غائب ہے-
پھیپھڑوں کے کینسر کی ایڈوانس سٹیج میں استعمال ہونے والی دوالوریک مارکیٹ میں ناپید ہو گئی ہے جبکہ، آئی برینس بھی مارکیٹ میں کمیاب ہے۔ کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی دوا لیپیگیٹ کی قیمت میں دوا کی قلت کے باعث چالیس روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔پیراسیٹامول کا 20 روپے والا 10 گولیوں کاپتا 100 روپے تک بکنے لگا-
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ادویات مہنگائی کے مارے عوام کیساتھ بھیانک مذاق ہے ، غریب کاتو اب یہ عالم ہے کہ نہ وہ جی سکتا ہے اور نہ ہی مر سکتا ہے ،مگر زندہ رہنے کے لئے بیماری کی صورت میں ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جن کو خریدنا عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے۔اعلی حکام ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کریں








