بیوی کی پینشن حاصل کرنے کے لیے اس کی موت کے بعد 5 سال تک لاش گھر کے فریزر میں چھپاکر رکھنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئیڈن کی ایک عدالت نے ناروے کے شہری کو اس کیس میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی جس میں پولیس کو اس کی مردہ بیوی کی لاش فریزر سے ملی،جسے اس نے اس کی پنشن جمع کرنے کے دوران اسے رکھا تھا۔
رپورٹس کے مطابق 57 سالہ شخص کی 60 سالہ اہلیہ کی موت 2018 میں کینسر سے ہوگئی تھی، خاتون کے گھر والوں نے اس کے ساتھ رابطہ ختم ہونے کے بعد اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی جب کہ شوہر سے جب خاتون کے گھر والے بات کرانے کا کہتے تو وہ یہ کہہ کر ٹال دیتا کہ وہ سو رہی ہے یا گھر میں نہیں ہے، بعدازاں اس نے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں سے بات ہی نہیں کرنا چاہتی۔
انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
پولیس کو ایک اطلاع کے بعد مارچ میں خاتون کی لاش ملی، بعد ازاں شوہر نے اعتراف کیا کہ اس نے بیوی کی موت کی خبر اور لاش چھپا رکھی تھی ابتدائی طور پر شوہر نے دعویٰ کیا کہ اس نے موسم بہار کا انتظار کرنے کے لیے ایسا کیا تھا تا کہ وہ اپنے فارم کے قریب لاش دفن کر سکے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس شخص نے اپنی اہلیہ کی لاش کو فریزر میں رکھنے کے لیے اسے کاٹ بھی لیا تھا، جہاں اس نے کھایا ہوا کھانا بھی محفوظ کررکھا تھا۔
اس عرصے کے دوران وہ بیوی کے نام کی پینشن لیتا رہا ، پولیس کی تفتیش کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ پینشن حاصل کرتے رہنے کے لیے اس نے بیوی کی لاش چھپانے کا فیصلہ کیا تھا۔
لیبیا میں طوفان سے تباہی،ہلاکتیں 20 ہزار ہونے کا خدشہ
ایک پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئےکہا کہ اس شخص نے فریزر کو دوسرے مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ جب بھی اس شخص نے فریزر کھولا اور بند کیا، تو میت کی قبر کے تقدس کو پامال کیا گیا، جو کہ ایک تشویشناک صورت حال ہے-