مزید دیکھیں

مقبول

سینیٹ اجلاس، پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کے خلاف متفقہ قرار داد منظور

سینیٹ اجلاس، پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کے خلاف...

خیبر پختونخوا میں فورسز کی مختلف کارروائیاں،15 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تین مختلف...

بھارتی جھوٹے بیانیے کو بدترین شکست کا سامنا،انڈین میڈیا کا اعتراف

اسلام آباد: بھارتی جھوٹے بیانیے کو بدترین شکست کا...

ٹرمپ نے مودی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت...

مستونگ، دھماکے میں جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ زخمی

مستونگ میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے

دھماکے کے نتیجے میں جمیعت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ زخمی ہو گئے ہیں، حافظ حمداللہ کے ہمراہ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں

مستونگ میں جے یو آئی کے رہنماء حافظ حمد اللہ کے قافلے کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے،دھماکے میں حافظ حمد اللہ کے زخمی ہو گئے ہیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس حکام کے مطابق دھماکہ چوٹو کے علاقے میں ہوا ہے جائے وقوعہ مستونگ سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے،حافظ حمد اللہ ساتھیوں کے ہمراہ منگوچر جارہے تھے، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، حافظ حمداللہ معمولی زخمی ہیں، انکی تصویر سامنے آئی ہے، اطلاعات کے مطابق مبینہ خود کش حملہ آور حافظ حمداللہ کی گاڑی کی ساتھ ٹکرایا ہے جو موٹر سائیکل پر سوار تھا

hamdullh akhmi

وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے امستونگ دھماکے میں جمیعت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ جمیعت علماء اسلام کے رہنما پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں.مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،نگران وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی.

دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حافظ حمداللہ پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، مولانا فضل الرحمان نے حافظ حمداللہ سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی اور کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ صوبائی نگران حکومت اس افسوس ناک واقعہ کے زمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ مجےیوآئی کے قائدین پر انتخابات سے قبل اس طرح کے حملے کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔

نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حافظ حمد اللہ پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمّت کی ہے،وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ نگراں وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ واقعہ کے زخمیوں کو امدادی کارروائیوں میں مدد کرے ،وزیر داخلہ نے حافظ حمد اللہ سمیت واقعہ کے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے۔دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

دہشت گرد ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،نگران وزیر داخلہ
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے مستونگ میں رہنما جے یو آئی ایف حافظ حمداللہ پر حملے کی شدید مذمت کی اور حافظ حمداللہ اور دیگر زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کی دعا کی،نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،

ہماری امن پالیسی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے،مولانا عبدالغفورحیدری
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہماری امن پالیسی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے ۔جمعیت علماء اسلام کی قیادت وکارکنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔اس سے پہلے مستونگ میں مجھ پر بھی حملہ ہوا۔ ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں تو ریاست بھی ہماری حفاظت کرے ۔جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ پر امن سیاسی جہدوجہد کی ہے ۔حکومت واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے ۔

مستونگ دھماکہ، حافظ حمداللہ اور انکے ساتھیوں کی حالت بہتر ہے،ترجمان جے یو آئی
جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے حافظ حمداللہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حافظ حمداللہ اور انکے ساتھیوں کی حالت بہتر ہے۔ حافظ حمداللہ و دیگر زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ حکومت اس افسوس ناک واقع کی انکوائری کرکے زمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔ باجوڑ کے بعد یہ واقعہ سیکورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے جے یوآئی کو عوام سے رابطے سے روکا نہیں جاسکتا ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مستونگ میں بم دھماکے کی مذمت کی، آصف علی زرداری نے دھماکے میں حافظ حمد اللہ سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، اور کہا کہ دہشتگردی میں ملوث دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، بلاول زرداری، شیری رحمان، شرجیل میمن، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،یوسف رضا گیلانی و دیگر نے بھی مستونگ دھماکے کی مزمت کی ہے

ریحام خان نے لکھا کہ کوئٹہ مستونگ روڈ پر دھماکے کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا ۔ میری دعا ہے کہ اللہ حافظ حمد اللہ صاحب اور دیگر زخمیوں کو شفاء کاملہ عطا فرمائے اور ہمارے ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرے۔

جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کا کہنا ہے کہ مستونگ میں جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ صاحب پر قاتلانہ حملہ افسوس ناک ہے۔ اللہ تعالیٰ حافظ صاحب کو صحت عطا فرمائے اور وطن عزیز کو دہشت گردی سے محفوظ فرمائے۔ حکومت اور سکیورٹی ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے مقابلے میں موثر سٹریٹجی اپنا کر اسکا خاتمہ کریں۔

حافظ حسین احمد سینئر رہنما جے یو آئی پاکستان کا کہنا تھا کہ حافظ حمد اللہ پر حملہ افسوسناک اور بزدلانہ ہے ،حملے میں ملوث کرداروں اور ذمہ داروں کو ظاہر کیا جائے ،جے یو آئی قیادت اور مذہبی طبقے کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،حملہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں

سابق وزیراعظم، ن لیگی رہنما ،شہاز شریف کا کہنا تھا کہ مستونگ میں جمیعت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ اور ان کے دیگر ساتھیوں کے دھماکے میں زخمی ہونے کی افسوسناک اطلاع موصول ہوئی۔ اس بزدلانہ دہشت گرد حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ نگران حکومت سے اپیل ہے کہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کا سراغ لگا کر انہیں جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ اللہ پاک حافظ حمداللہ سمیت تمام زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے، آمین۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جے یو آئی کے رہنما و سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر دہشتگرانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئر مین سینیٹ نے حافظ حمد اللہ سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان حکومت پر زور دیا کہ ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس واقعہ کی مذمت کے لئے الفاظ نہیں ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان حکومت کو امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کی.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan