ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹرشاہد خان ) ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ کی طرف سے فیکٹری ایریا ڈی جی خان شاہین کنکریٹ فیکٹری میں ٹریفک قوانین پر اگاہی لیکچر دیا گیا ہے جس میں فیکٹری مالکان و افسران چوہدری عبدالرشید ،انچارج فیکٹری منیجر خرم شہزاد، محمد عاطف ،صابر حسین خٹک و دیگر ورکرز فیکٹری موجود تھے
انچارج ایجوکیشن محمد الطاف حسین نے ٹریفک قوانین پر آگاہی لیکچر دیا ہے ۔ دوران لیکچر انچارج ایجوکیشن یونٹ نے کہا ہے دوران سفر موٹر سائیکل پر اپنی جان کی سلامتی کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں اور ہیلمٹ کا استعمال آپ کی جان کی سلامتی ہے ۔
ڈی ایس پی ٹریفک امتیاز احمد خان چنگوانی کی طرف سے اسپیشل ہدایت دی گئیں ہیں کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنانا ہے ۔ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے عوام کو گھر کی دہلیز تک سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
انچارج فیکٹری مینیجر خرم شہزاد نے اپنے تمام ورکرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا آج کے بعد ہر وہ شخص جو فیکٹری میں کام کرتا ہے چاہے افسران ہوں یا ورکرز وہ اپنے لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں ۔خرم شہزاد نے مزید کہا ہے یہ ڈی ایس پی ٹریفک امتیاز احمد خان چنگوانیو سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کو اس قسم کے پروگرام کرنے پر بے حد مشکور ہیں۔
فیکٹری مالک چوہدری عبدالرشید خان نے کہا ہے ایسے پروگرام جاری و ساری رکھنے چاہئیں تاکہ عوام میں شعور پیدا کیا جا سکے ۔