چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) تحصیل بھر میں ناقص، لاغر چکن اور مردار مرغیوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف، مقامی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کارروائی کرنے سے گریزاں
تفصیلات کے مطابق چونیاں، الہ آباد، کنگن پور اور گردونواح کے دیہاتوں مضر صحت اور لاغر مرغیوں کے گوشت کی سر عام فروخت ہو رہا ہے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ ہے تحصیل کے سینکڑوں کنٹرول شیڈ مالکان اور چکن سپلائرز ساز باز ہو کر رات 3 سے 5 بجے کے درمیان مذکورہ دکانوں اور پھٹوں پر گوشت فروخت کرنے والوں کو مردہ اور بیماری مرغیاں فراہم کی جاتی ہیں دکاندار حضرات رات کو ہی لاغر اور بیمار مرغیوں کا گوشت بنا کر رکھ لیتے ہیں اور وہی گوشت سارا دن سادہ لوح شہریوں کو فروخت کرتے ہیں۔
ناقص، لاغر اور مردہ مرغیوں کو فروخت کرنے والے دکاندار سارہ دن دوسرے دکانداروں کی نسبت کم ریٹ پر گوشت فروخت کرتے ہیں بلکہ چکن گوشت کی سیل لگاتے ہیں جنہیں کوئی ادارہ پوچھنے والا نہیں۔
شہریوں نے مقامی انتظامیہ اور فوڈ انتظامیہ قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹرول شیڈ سے چیکنگ کے بعد مرغیوں کی سپلائی کروائی جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور معیاری گوشت میسر آ سکے