پنجاب حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ

2100 یوٹیلیٹی اسٹورز اور 750 فرنچائزڈ اسٹور پر چینی دستیاب ہوگی
0
57

لاہور: پنجاب حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹور کے ذریعے چینی کی فراہمی کی منظوری دی گئی پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کو 140 روپے کلو چینی فراہم کی جائےگی، 2100 یوٹیلیٹی اسٹورز اور 750 فرنچائزڈ اسٹور پر چینی دستیاب ہوگی۔

سستی چینی سے متعلق پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ چینی کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا ہر خاندان ایک ماہ میں 5 کلو چینی حاصل کرسکے گا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں یکمشت 26 روپےکے اضافے نے مہنگائی کی سونامی کی راہ ہموار کردی ہے دودھ، آٹا، سبزی ، گوشت ،کپڑوں، ٹرانسپورٹ اور مکانات کے کرایوں سمیت سب کچھ مزید مہنگا کرنےکا جواز پیدا ہوگیا ہےپاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں مزید پانچ فیصد اضافے پر غور شروع کردیا ہے بجلی اور پیٹرول کے مارے عوام کو قوت خرید اور سکت نہ ہونےکے باوجود ہر چیز کی بڑھتی قیمت کا سامنا کرنا ہوگا شہریوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ عوام پر رحم کرتے ہوئے ریلیف فراہم کیا جائے۔

Leave a reply