قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اورڈالر برآمد

کاروباری شخصیت نے مقامی پلازہ میں نجی بینک قائم کر رکھا تھا
0
48
Dollar

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کمپنی چلانے والے ملزم کو گرفتار کر کے 70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے۔

باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اےکمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی ڈپٹی ڈائریکٹررابعہ قریشی کی ٹیم نے کارروائی کی حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم سمیر کو گرفتار کیا گیا جو بغیر لائسنس کے منی چینجر اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں دہلی کالونی کراچی سے گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران ملزم سے 70 ہزار امریکی ڈالر بر آمد کر لیے گئے، ملزم کے موبائل سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اور پیغامات بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

نیب ترامیم سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے،شہباز شریف

دوسری جانب راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقامی پلازہ میں قائم کاروباری شخصیت کے نجی بینک پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کرلیے راولپنڈی مری روڈ نجی پلازہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کرلیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہنا ہے کہ کاروباری شخصیت نے مقامی پلازہ میں نجی بینک قائم کر رکھا تھا، پلازہ سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل سیف برآمد کرلیے،ایف آئی اے نے دیگر اداروں سے مدد طلب کرلی۔

پنجاب حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ

Leave a reply