لاہور :پنجاب بھر سے ڈرگ سیل لائسنسداران کے وفد کی سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات

ملاقات میں ڈرگ سیل لائسسنز کے کوالیفائیڈ ڈسپنسرز کے وفد نے اپنا بھرپور موقف پیش کیا،حالیہ ڈرگ ترامیم کے بارے اپنے تحفظات کا اظہار کیا

لاہور ،باغی ٹی وی (نامہ نگارطاہر رشید سیال )پنجاب بھر سے ڈرگ سیل لائسنسداران کے وفد کی سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے آفیشیل میٹنگ ہوئی جس میں صوبہ پنجاب سے ہیلتھ کے اعلی افسران نے شرکت کی

میٹنگ میں ڈرگ سیل لائسسنز کے کوالیفائیڈ ڈسپنسرز کے وفد نے اپنا بھرپور موقف پیش کیا اور حالیہ ڈرگ ترامیم کے بارے اپنے تحفظات کا اظہار کیا
ڈسپنسرز لائسنس پر شیڈول جی کے اطلاق کی تجویز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیااور لائسنس کے ٹرانسفر پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا

اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ان کی ٹیم نے تمام مطالبات کو بغور سنا اور قانون کے مطابق بھر پور ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی گئی،
لائسنس داران کے وفد نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ ترامیم ہمارا معاشی قتل ہے اس شعبہ سے وابستہ لاکھوں افراد کے بے روزگار ہونے کا بھی خدشہ ہے،انسانی بنیادی حقوق کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمارے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے

Leave a reply