کرکٹ شائقین جن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل ترانے کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار تھا، نے اس گانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی نے "دل جشن بولے” کے عنوان سے گانا جاری کیا جس میں مشہور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اداکاری کی ہے اور اسے مشہور ہندوستانی میوزک ڈائریکٹر پریتم چکرورتی نے ترتیب دیا ہے۔
"دل جشن بولے! آفیشل ترانہ اب پلیٹ فارم 2023 پر آ رہا ہے۔ ون ڈے ایکسپریس میں سوار ہوں اور اب تک کی سب سے بڑی کرکٹ جشن میں شامل ہوں!” آئی سی سی کی جانب سے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ، جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، پر پوسٹ کیا گیا تھا۔
ترانے کی ریلیز نے سرحدوں کے پار شائقین کو متحد کرنے اور کرکٹ کے جذبے کو بھڑکانے کا وعدہ کیا ہے کیونکہ مختلف ممالک کی ٹیمیں ICC کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے لیے مسابقت کرتی ہیں۔ لیکن ترانہ ریلیز ہوتے ہی شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنا ہے،
ہندوستان اور پاکستان دونوں سے کرکٹ کے شائقین نے میمز بنانا شروع کر دیا کیونکہ وہ اس ترانے سے مایوس ہو گئے تھے۔ انہوں نے اس کا موازنہ 2011 کے ورلڈ کپ کے ترانے "ڈی گھمکے” سے بھی کیا۔شائقین کے مطابق یہ ایک عام بالی ووڈ سانگ زیادہ دکھتا ہے جبکہ بہت سے پرستاروں نے ویڈیوں میں اہم کرکٹرز کو نہ دکھانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے،

Shares: