عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے سوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہر قسم کی دھاندلی کو روکیں گے،
جنات اور فرشتوں کوکسی قیمت ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ایمل ولی نے کہا کہ شفاف انتخابات ہوئے تو پختونخوا میں اے این پی کے مقابلے کا کوئی نہیں کر سکے گا، دوسروں کے مفادات کیلئے اپنی سرزمین کو میدان جنگ نہیں بننے دیں گے اے این پی کے رہنما کے مطابق پختون قوم کو امن اور وسائل پر اختیار دلانا اے این پی کا واحد مقصد ہے اس نے کہا کہ پختون قوم سے بجلی چوری کرکے واپس پختونوں پر ہی فروخت کی جارہی ہے صوابی کی بجلی سے پنجاب کے کارخانے چل رہے ہیں،اور صوابی روشنی سے محروم ہے ایمل ولی نے کہا کہ پختونوں کو صرف بجلی کا اختیار بھی مل جائے تو پختونخوا کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں
وسائل پر اختیار نہ ہونے سے ہمارے بچے روٹی، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں، اسکے مطابق اے این پی نے اپنے دور حکومت میں اے این پی نے تعلیمی انقلاب برپا کيا اور صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا پی ٹی آئی نے پختونخوا کے اس تعلیمی نظام کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
Shares: