ننکانہ :میونسپل کمیٹی کے ایماندارچیف آفیسرکی وجہ سے سڑکیں سیوریج کے دریا میں تبدیل، شہری پریشان

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے چیف افیسر کی ناہلی اور لاپرواہی کے باعث محلہ کیارہ صاحب کے رہائشوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی سیوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث اہل محلہ کو شدید مشکلات کا سامنا ,اعلی حکام سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اس وقت پورے پنجاب کو ایک صاف ستھرا پنجاب بنانے میں لگے ہوۓ ہیں اور اس وقت پورے پنجاب میں چمکیں گے گاٶں پروگرام بڑے اہتمام کے ساتھ جاری ہے جبکہ اس کے برعکس ننکانہ صاحب جو کہ ایک انٹرنیشنل سٹی ہے اور اس شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بات کی جاۓ تو حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر اور سیوریج کا گندا پانی گلی محلوں مین شاہراٶں پر کھڑا نظر آتا ہے جو میونسل انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے

ننکانہ صاحب کے محلہ کیارہ صاحب میں سڑکوں اور گلیوں میں سیوریج کا پانی کھڑا رہنا معمول بن چکا ہے افسران اور سینٹری ورکرز فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گۓ ہیں محلہ کیارہ صاحب کے مکین اس کرب ناک صورت حال میں کافی عرصہ سے مبتلا ہیں,

کلمہ چوک سے لے کر سابق ناظم چوہدری ارشد کی رہائش گاہ تک گندے پانی کے کھڑے ہونے کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور اس کی بدبو اور تعفن کے باعث محلہ کیارہ صاحب کے مکینوں کی زندگیاں اجیرن ہو کر رہ گئی ہیں اس علاقہ میں مقیم شہریوں کو روزمرہ کے معمولات میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سکول کے لیے جانے اور آنے والے طلبہ اور طالبات کو بھی شدید پریشانی سے گزرنا پڑتا ہے

میونسپل کمیٹی کے ایماندارچیف آفیسرکی وجہ سے میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کا عملہ سیوریج اور صفائی ٹھنڈے کمرے تک محدود ہے جبکہ ایماندار چیف آفیسر راٶ انوار سب اچھا کی رپورٹ سے مطمئن ہے،محلہ کیارہ صاحب کے رہائشیوں نے اعلی حکام سے خاموش تماشائی بنی انتظامیہ کے خلاف نوٹس اور اصلاح احوال کا فوری مطالبہ کیا ہے-

Leave a reply