ڈیرہ غازی خان:دوتاجروں کا پرانا تنازعہ،اسلامی جرگہ، مسئلہ حل،دونوں فریقین میں صلح ہوگئی

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نیوزرپورٹرشاہد خان)مسائل کا حل اور انصاف کا بول بالا اسلام کے راہنما اصولوں میں ہے دو تاجر فریقوں کے درمیان اسلامی ثالثی جرگہ علمائے کرام کو دعائیں

جمعیت علماءاسلام پنجاب کے نائب مولانا قاری جمال عبدالناصر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روہیلانوالی ضلع مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازیخان کی تاجر برادری ڈی جی خان کی سکھانی بلوچ اور روہیلانوالی کے یوسفزئی پٹھان کے درمیاں شراکت داری میں کروڑوں روپے اور جائیداد کے مسئلہ پر تنازعہ ہوگیاتھا

دونوں فرقوں نے مقامی سرداروں اور سیاسی لوگوں کو تصفیہ کرانے کی اپیل کی لیکن دونوں فریقوں میں تنازعات ختم ہونے کی بجائے روز بروز برھتے چلے گئے ،بالآخر معاملات عدالتوں، تھانوں تک جاپہنچے، فریقین کو کسی مخلص دیانت دار شخص نے علمائے کرام کی طرف رجوع کرنے کا مشورہ دیا

جس پر فریقین نے علاقے کی معروف مذہبی شخصیت جمعیت علماءاسلام پنجاب کےنائب صدرمولانا قاری جمال عبدالناصر سیاسی سماجی شخصیت معروف تبلیغی بزرگ رانا محمد طارق ،سید عتیق الرحمن شاہ بخاری، ڈاکٹر عبدالغفار مندوہ، محمد عمران کیساتھ پانچ رکنی جرگہ تشکیل دیاگیا

مختلف اوقات میں 4سیشن ہوئےدونون فریقوں سکھانی بلوچ اور یوسفزئی پٹھان کوسنا گیا، شہادتیں اکٹھی کی گئی آخر میں احسن طریقے سے فیصلہ سنادیاگیا

عوام اور دونوں تاجر فریقوں نے اسلام زندہ باد اسلامی نطام عدالت زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی ،اسلامی عدالتی جرگہ کے سربراہ مولانا قاری جمال عبدالناصر نے فریقین کو تحریری فیصلہ سنایا اس پر عمل درآمد کیلئے فریقین کو پابند بنایا گیا

فیصلہ فریقین نے تسلیم کرکے سابقہ مقدمات اور تھانہ کچہری کی درخواستیں ختم کرنے کا اعلان کیا مسجد میں بیٹھ کر اختتامی دعاہوئی

Leave a reply